حکمرانوں کی کر پشن بچاؤمہم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ‘مہر واجد

حکمرانوں کی کر پشن بچاؤمہم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ‘مہر واجد

  



لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے سنٹر ل سنیئر نا ئب صدر مہر و اجد عظیم نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں کی کر پشن بچاؤمہم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ‘(ن) لیگی قیادت بے گناہ ہے تو اس کے ثبوت کیو ں نہیں دیتی ؟ اور جیل نظر آنے پر (ن) لیگ والے شور مچا کر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہو ں نے کہاکہ پاکستانی قوم کر پشن کے خلاف جنگ میں نیب اور سپر یم کورٹ سمیت تمام اداروں کے ساتھ ہیں اور ان اداروں کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔انہو ں نے کہاکہ عمران خان اقتدار نہیں ملک کو کر پشن اور لوٹ مار کے نظام اور کر پٹ سیاستدانوں سے بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور پوری قوم انکے ساتھ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...