ہیڈ ماسٹر،آئی ٹی ٹیچر کی امتحانی ڈیوٹی ختم کرنے کیلئے تعلیمی بورڈ کو مراسلہ ارسال
ملتان (جنرل رپورٹر)محکمہ سکولز نے امتحان میں ہیڈ ماسٹراور آئی ٹی ٹیچرز کی(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
ڈیوٹی ختم کرنے کیلئے تعلیمی بورڈ کو مراسلہ ارسال کردیا ، تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم کی طرف سے امتحانات میں ہیڈ ماسٹر اور آئی ٹی ٹیچر ز کی ڈیوٹیوں پرپابندی کے بعد ڈی ای او آفس نے تعلیمی بورڈ ملتان کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میٹرک کے پریکٹیکل اور انٹر کے امتحانات میں ہیڈ ماسٹر ، ایس ایس ٹی اور آئی ٹی ٹیچر ز کی ڈیوٹیاں نہ لگائی جائیں جو لگائی گئی ہیں ان کوفوری طور پر ختم کردیا جائے ، کیونکہ ایس آئی ایس ڈیٹا کی روانہ ترسیل، آنیو الی ڈاک ، یوپی ای سروے اوراس کے ٹارگٹ ، روزانہ اعلیٰ حکام کے ساتھ خط وکتابت ، سیکورٹی مسائل اور این ایس بی فنڈ کے استعمال میں تعطل آنے کے خدشات ہیں ، اس لئے ڈیوٹی لگانے سے قبل ارسال کی گئی ہدیات کو مد نظر رکھا جائے علاوہ ازیں ان کی ڈیوٹی میٹرک میں لگادی گئی ہے ان کو انٹر کے امتحان میں ڈیوٹی نہ دی جائے ۔