پی ٹی آئی آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کو ملک بھر سے شکست دے گی ،عمر خیام

پی ٹی آئی آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کو ملک بھر سے شکست دے گی ،عمر خیام

  



لاہور(پ ر)تحریک انصاف سپور ٹس اینڈ کلچر فیڈ ریشن کے مرکزی آر گنا ئزر عمر خیام نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ تحر یک انصاف پنجاب سمیت پورے ملک میں آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کو شکست سے دے گی حکمران ووٹ کے تقدس کی نہیں اپنی کر پشن کی بحالی کی تحر یک چلا رہے ہیں مگر اب قوم انکو مزید لوٹ مار کی اجازت نہیں دیگی اور ان نااہل اور کر پٹ حکمرانوں کو انکے انجام سے دوچار کر یں گی انہو ں نے کہاکہ قوم سپر یم کورٹ اور احتساب کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں اس لیے اداروں کے خلاف شریف فیملی کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔ (ن) لیگ کی قیادت اگر خود کو ایماندار اور شفاف سمجھتی ہے تو وہ اب تک سپر یم کورٹ اور نیب عدالتوں میں اپنی بے گناہی کا ثبوت کیوں دے سکی ؟

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...