سعدیہ سہیل کی جانب سے ترقیاتی سکیمیں ختم کرنے کے حوالے سے تحریک التواء کار جمع

سعدیہ سہیل کی جانب سے ترقیاتی سکیمیں ختم کرنے کے حوالے سے تحریک التواء کار ...

  



لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب حکومت نے ایک ارب 24 کروڑ کی 325 ترقیاتی سکیمیں ختم کر دیں کئی سکیموں کے فنڈز میگا ترقیاتی سکیموں اور حکومتی ارکان اسمبلی کی سفارشات پر ان کے حلقوں میں منتقل کر دیئے گئے۔ جنوبی پنجاب اور دیگر محروم اضلاع کے فنڈز نکال کر نئی سکیموں کو منتقل ہوئے ہیں فنڈز جاری کرنے کی منظوری ایوان اور دیگر متعلقہ فورم سے لی ہی نہیں گئی جبکہ میرٹ کے برعکس نئی ترقیاتی سکیمیں شامل ہوئی۔ یہ معاملہ حکومت پنجاب نے مارچ میں خفیہ طور پر کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4