جج میڈیکل مشن میں فارماسسٹ بھی شامل

جج میڈیکل مشن میں فارماسسٹ بھی شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) وزرات مذہبی امور نے حج میڈیکل مشن میں فارماسسٹوں کو بھی شامل کرلیا ہے ،اور رواں سال 2018 ء میں ملک بھر سے 25 نامزد فارماسسٹوں کو حج میڈیکل (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

مشن میں شامل کیا جائے گا ،جن میں سے 13 پنجاب سے ہوں گے ،ان فارماسسٹوں کو حج مشن کے دوران 45 دن تک سعودیہ میں رہنا ہوگا ،منتخب فارماسسٹوں کو اس حوالے سے درکار تربیت کے لئے حج کیمپ سے رجوع کرنا ہوگا ،اس حوالے سے صحت حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رواں ماہ اپریل کے آخر تک نامزد فارماسسٹوں کی فہرست بھجوائیں ،جس کے ساتھ پاسپورٹ جس کی معیاد اپریل 2019ء تک ہو ،میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ ، چار فوٹو ، مارچ کی پے سلپ ،محکمہ کے این او سی ہمراہ ہو ،10 مئی 2018ء کے بعد بھجوائی جانے والی نامزدگیاں قابل قبول نہیں ہوں گی۔