واٹر فلٹریشن پلانٹس کی خرابی کی شکایات ، بلدیاتی افسران کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

واٹر فلٹریشن پلانٹس کی خرابی کی شکایات ، بلدیاتی افسران کیخلاف سخت کارروائی ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی و زیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے فوری طور پر عوام الناس کی طرف سے لاہور کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس بارے موصول ہونے والی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکر ٹری بلدیات، چیف انجینئراور ڈا ئریکٹر جنرل کی سر براہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ وزیر بلدیات نے و اٹر فلٹریشن پلانٹس کی نگرانی اور چیکنگ نہ ہونے پر تمام بلدیاتی افسران و اہلکاران کے خلاف سخت ایکشن لینے کے لئے بھی سیکر ٹری بلدیات کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور بھر میں 172فلٹریشن پلانٹس نصب کئے گئے ہیں جن کی نگرانی پر اہلکاران تعینات ہیں جبکہ بلدیاتی افسران کو خصوصی ہدایت دی ہوئی ہیں کہ ان کی نگرانی اور چیکنگ کا عمل متواتر کریں مگر اس عمل میں کوتاہی پائی گئی اور عوام کو بھی پریشان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری بلدیات کو اس سلسلے میں پیڈا ایکٹ کے تحت ایسے افسران اور اہلکاران کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی اللہ کی عظیم نعمت ہے ۔اس کی حفاظت اور ہر انسان تک رسائی حکومت وقت کی اہم کی ذمہ داری ہے ۔حکومت نے خطیر رقم کے ساتھ صوبہ بھر میں خصوصا لاہور بھر میں پینے کے صاف پانی مہیا کرنے کے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگوائے تاکہ لو گوں کو مختلف بیماریوں سے بچایا جاسکے۔ ان واٹر فلٹریشن پلانٹس کے تنصیب ہونے کے بعد کسی افسران واہلکاران نے اس کے ماحول میں صفائی ستھرائی اور بہتر سروس کی فراہمی پر کوئی توجہ نہ دی۔جس کی وجہ سے فلٹریشن پلانٹس لاوارث و بے یار ومدد گارہو گئے۔ انہوں نے صوبہ بھر کے تمام چیئرمین و وائس چیئر مین اور دیگر بلدیاتی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھی اپنے اپنے علاقہ میں تنصیب شدہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی چیکنگ کریں اور کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کریں اور رپورٹ حکومت کو لازمی بھجوائیں ۔

پلانٹس

مزید : میٹروپولیٹن 1