چڑیاگھر میں مردوں کا فیملی کے بغیرداخلہ بحال،سیکیورٹی میں اضافہ

چڑیاگھر میں مردوں کا فیملی کے بغیرداخلہ بحال،سیکیورٹی میں اضافہ

  



لاہور ( این این آئی) لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے فیملی کے بغیر سیر و تفریح کے لیے آنے والے افراد کے داخلے پر عائد پابندی ختم کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے ایک ہفتہ قبل فیملی کے بغیر سیر و تفریح کے لیے آنے والے افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی، چڑیا گھر کے ڈائریکٹر حسن علی سکھیرا کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق صرف ایک ہفتہ کے لیے کیا گیا تھا، تاہم زو بچوں بڑوں کی یکساں پسندیدہ تفریح گاہ ہے اور مستقل طور پر ایسی پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ فیملی کے بغیر داخلے پر پابندی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی تھی، تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کے بعد پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔

چڑیا گھر

مزید : میٹروپولیٹن 1