فوڈ اتھارٹی کے 13ہزار ہوٹلوں اور دکانوں پر چھاپے ، درجنوں سیل سینکڑوں کو جرمانے

فوڈ اتھارٹی کے 13ہزار ہوٹلوں اور دکانوں پر چھاپے ، درجنوں سیل سینکڑوں کو ...

  



لاہور(کامرس رپورٹر) فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور اور گرد ونواح میں کاروائی کرتے ہوئے برکی روڈ پر واقع بیوریجیز پروڈکشن یونٹ کو مضرِ صحت کیمیکل،کاسمیٹیکس کلرز اور غیر معیاری اجزاء سے جعلی مشروبات تیار کرنے ، صفائی کے ناقص انتظامات ،ریکارڈ کی عدم موجودگی اور پانی کے لیب ٹیسٹ کی عدم دستیابی پر پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا ۔جبکہ زنگ آلود ہ مشینری ،استعمال شدہ بوتلیں ،کیمیکلز اور مضر صحت رنگ تلف کر دیئے گئے۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اندرونِ ٹکسالی گیٹ کے نزدیک واقع چاند سوئٹس پروڈکشن یونٹ کوصفائی کے ناقص انتظامات ،حشرات کی بہتات ، کاسمیٹکس کلرز اورمٹھائیوں میں حشرات کی موجودگی اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے پر پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا ۔ دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں کرتے ہوئے مال روڈ پر گلشن ریسٹورنٹ ،ریگل چوک میں شاہد بریانی،گلبرگ میں نواز سنز ہوٹل ، شالیمار ٹاؤن میں سبحان مِلک شاپ، اور گلشن راوی میں گارڈیانیا میرج ہال کودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلزکی عدم موجودگی، زائدلمعیاد اشیا ء کی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر ،ناقص تیل استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر مجموعی طور پر55,000ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔ بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 40فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔ دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے حفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزی پر21فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کردیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر255,500کے جرمانے عائد کیے اوربر آمد شدہ 205کلو زہریلی ٹافیاں، 65لِ ٹر کاربونیٹڈ ڈرنکس20کلوکلرڈ سلانٹی ،20کلو مضرِ صحت سیرپ تلف کیاگیا۔ر اولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاروائیاں کرتے ہوئیگندی مشینری،مضرِصحت اجزاء کے استعمال ، پروڈکشن ایریا میں غلاظت اورملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی ، کیمیکل ڈرمزکے استعما ل ، ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت ، پروڈکشن ایریا کے برتنوں میں حشرات اور چوہوں کے فضلہ جات کی مو جودگی پر4 فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کر دیا۔ جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری خوراک مہیا کرنے متعدد فوڈ پوائنٹس کو 107500کے جرمانے عائد کیے۔ جبکہ52035ساشے گٹکا،50کلو حشرات زدہ مٹھائی ، 50کلومضرِ صحت گوشت،173کلو ناقص سبزیاں ، 900عدد خراب انڈے اور دیگرموقع پرتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔گوجرانوالہ میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے ڈویژن بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر معروف 6فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا۔ جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کے خلاف ورزی پر2لاکھ 72ہزار کے جرمانے عائد کئے اور 5,000گٹکا ساشے ،50 کلومضرِ صحت رنگ اتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ ۔ضلع سرگودھامیں کارروائیاں کر تے ہو ئے ملاوٹ شدہ بیسن تیار کرنے پربیسن پر ڈکشن یونٹ اور غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر معروف ہوٹل بھی سر بمہر کر دیا۔ جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات ، غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پر مختلف فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 1لاکھ 37ہزارکے جرمانے عائد کئے گئے۔ 22100غیر میعاری قلفیاں اور 642عددغیر میعاری آئس کریم کپ ،اور بھاری مقدار میں ناقص خوراک تلف کر دی گئی۔ فیصل آباد اور گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے چنیوٹ میں لذیذہ قلفی ہاؤس کو غیر معیاری اجزاء استعمال کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سر بمہر کر دیا۔دریں اثناء پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سالانہ لائسنس نہ بنوانے کے خلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور لائسنس کے لئے31اپریل کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔

فو ڈ اتھارٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...