ہمارے دشمن سی پیک کے بارے میں منفی پراپیگنڈ ہ کر رہے ہیں

ہمارے دشمن سی پیک کے بارے میں منفی پراپیگنڈ ہ کر رہے ہیں

  



لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ سی پیک ایک گیم چینجر بن چکا ہے،ہمارے دشمن سی پیک کے بارے منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں، ہمارے دشمن نہیں چاہتے کہ سی پیک کے ثمرات سے پاکستان مستفید ہو، سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں۔ سی پیک کے دشمن پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہیں، ہمارے دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور پارٹی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی، سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں منصوبوں کی آڑ میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ بعض سیاسی عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور یہ عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے شفاف ترین منصوبوں کو مکمل ہوتا دیکھ کر پریشان ہیں۔

پرویز ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...