29اپریل کا جلسہ نئے پاکستان کی بنیاد ثابت ہو گا

29اپریل کا جلسہ نئے پاکستان کی بنیاد ثابت ہو گا

  



لاہور (پ ر) تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ 29اپریل پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہوگا اور یہ نئے پاکستان کی بنیاد ثابت ہوگا،مینار پاکستان جلسے کی وجہ سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ،عمران خان سے لاہور کی عوام بہت زیادہ پیار کرتی ہے اور وہ اس کا عملی مظاہرہ مینار پاکستان جلسے میں کرے گی ۔ وہ گزشتہ روز این اے 125میں داتا صاحب کے سامنے ممبرسازی مہم کے سلسلے میں لگائے گے کیمپ میں کارکنان اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہی تھیں ۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم جانتی ہے کہ شریف فیملی کرپشن ‘ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم میں ملوث ہے ، تحر یک انصاف کرپٹ خاندان کے احتساب کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، نواز شریف سپریم کورٹ کے بعد عوام کی نظروں میں بھی نااہل ہو چکے ہیں ‘عمرا ن خان قوم کے دلوں پرراج کر رہے ہیں انکے خلاف (ن) لیگ کے اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہی ہوں گے ، عدلیہ پر تنقید اور مزاحمت سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے بہتر یہی ہے کہ میں نہ مانوں کی رٹ کو چھوڑ کرقو م کی لوٹی ہوئی دولت واپس کر دیں ، حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں اب دنیا کی کوئی طاقت انہیں احتساب سے نہیں بچا سکے گی ۔

یاسمین راشد

مزید : میٹروپولیٹن 1