کروڑوں کے بجٹ کے باوجود سکولوں کی ابتر صورتحال بیڈ گورننس ہے

کروڑوں کے بجٹ کے باوجود سکولوں کی ابتر صورتحال بیڈ گورننس ہے

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق)لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کیلئے کروڑوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود سرکاری سکولوں کی ابتر صورتحال بیڈ گورننس کی بدترین صورتحال ہے۔پنجاب میں203سکول میں پینے کا پانی نہیں ،190سکول بیت الخلاء سے محروم جبکہ 2500سکولوں میں بجلی کا کنکشن ہی نہیں جبکہ 690سکولوں کے گرد باؤنڈری وال قائم نہ ہونے سے بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں جبکہ اکثریت سکولوں میں سیکیورٹی گارڈز کے پاس اسلحہ بھی موجود نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایم آئی آر مشینیں خراب جبکہ دیگر مشینری خراب ہونے سے مریض پریشانی کا شکار ہیں۔

کامران سیف

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...