کوٹ عبدالمالک میں مضر صحت آئس کریم اور مشروبات کی کھلے عام فروخت

کوٹ عبدالمالک میں مضر صحت آئس کریم اور مشروبات کی کھلے عام فروخت

  



کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی ) کوٹ عبدالمالک میونسپل کمیٹی کے علاقوں میں غیر معیاری قلفیوں اور مشروبات کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ۔زیادہ تر لوگ سکولوں کے باہر سائیکلوں ،ریڑھیوں اور دکانوں پر قلفیاں اور مشروبات فروخت کرتے ہیں جن کے کھانے سے بچوں کے گلے خراب ہو رہے ہیں اور وہ پیٹ کی بیماریوں میں مبتلاہونا شروع ہو گئے ہیں شہریوں نے بتایا ہے کہ قلفی فروش ،گلیوں اور بازاروں میں بھی سکرین والی اور مضر صحت قلفیاں فروخت کرتے ہیں شہریوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی کوالٹی اور معیار چیک کریں ۔

مشروبات

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...