70برس میں ہماری ناکامیاں زیادہ اورکامیابیاں کم ہیں،زمرد یاسمین
لاہور(جنرل رپورٹر )مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں اورپاکستان کا ہم پر بہت قرض ہے ۔ ہمیں اجتماعی کاوشوں اورانتھک محنت سے پاک دھرتی کایہ قرض چکانا ہے ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ 70برس کے دوران ہم من حیث القوم اپنی اپنی حیثیتوں سے انصاف نہیں کرسکے۔ہم نے اپنے بچوں کو وہ پاکستان نہیں دیا جو ان کا حق ہے ۔وطن کی مٹی آج بھی ہم سے سوال کررہی ہے ۔ 70برس میں ہماری ناکامیاں زیادہ اورکامیابیاں کم ہیں ۔پاکستان اگر آج پیچھے ہے تو اس کا ذمہ دار کوئی ایک نہیں بلکہ ہم سب ہیں ۔70برس گزرنے کے باوجود ہم آج بھی ایک دوسرے کے ساتھ دست و گربیاں ہیں ۔