تنخواہوں اورپینشن میں اضافہ کی قرارداد اسمبلی میں جمع

تنخواہوں اورپینشن میں اضافہ کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  



لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر نوشین حامد نے بجٹ میں پنشن اور تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پانچ سال کے دوران ساڈھے پانچ لاکھ پنشنرز حکمرانوں کے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے ان کے ساتھ مسلسل زیادتی کی جا رہی ہے۔آل پاکستان اولڈ ایج ایسوسی ایشن نے پارلیمنٹ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کی دھمکی دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت ان کے مسائل کو سنجیدگی سے لے۔

نوشین

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...