مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی والے کڑے احتساب سے خوفزدہ ہیں،شاہد صدیق

مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی والے کڑے احتساب سے خوفزدہ ہیں،شاہد صدیق

  



لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ملک میں جاری کڑے احتساب سے خوفزدہ ہیں ،آئندہ کی سیاست میں نواز شریف کا کردار ختم ہوچکا، شہباز شریف کا خادم پاکستان بننے کا خواب پورا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔پی پی 166میں پارٹی تقریب میں خطا ب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرمی شروع ہوتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن بو تل سے باہر آگیاہے،شریف برادان نے لوٹ مار اور جھوٹ بولنے کے سواکچھ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ جھوٹ بو لتی ہے کہ ہم نے ملک سے اندھیرے ختم کر دئیے ہیں ، دیہات کے علاوہ شہروں میں گھنٹوں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ، بجلی کے بلوں میں سرچارج کے نام پر اضافہ کر دیا گیا ہے جو کہ غریب عوام پر ڈرون حملہ سے کم نہیں

شاہد صدیق

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...