لوڈشیڈنگ کے باعث عوام بجلی کی بوند بوند کو ترس گئے،بیگم بیلم حسنین

لوڈشیڈنگ کے باعث عوام بجلی کی بوند بوند کو ترس گئے،بیگم بیلم حسنین

  



لاہور(پ ر )پیپلز پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لاہور کے عوام بجلی اور پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتیں بند اور مزدور بے روزگار ہورہے ہیں ان کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئی ہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام پینے کے صافپانی ،بجلی ،صحت وتعلیم اور امن وامان جیسی بنیادی انسانی ضروریات کیلئے ترس رہے ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی کرپشن کی دولت کو بچانے میں مگن ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این اے بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ لاہورکی گلیاں سیوریج کے گندے پانی سے بھری پڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد خادم اعلی پنجاب کے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے سارے دعوے کرپشن کے گندے پانی میں بہہ گئے ہیں ان کی ’’لوڈشیڈنگ ختم کرنے اورکراچی کونیویارک بنانے والی ’’پھکی‘‘ بسوں میں توفروخت سکتی ہے لیکن باشعور عوام میں نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...