شریف پارک کا بازار ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہری مشکلات کا شکار

شریف پارک کا بازار ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہری مشکلات کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی ) کوٹ عبدالمالک کے علاقہ میں شریف پارک کا بازار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،گندے پانی کے تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ،شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا۔شریف پارک کے مکینوں نے وزیراعلیٰ ،چیف سیکر ٹری ،سیکر ٹری بلدیات،کمشنر،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بازار کو تعمیر کیا جائے ۔