سٹی ڈسٹرکٹ گرلز سکول کوٹ خواجہ سعید کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

سٹی ڈسٹرکٹ گرلز سکول کوٹ خواجہ سعید کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

  



لاہور(جنرل رپورٹر)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘کوٹ خواجہ سعید‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور ماڈرن پبلک سکول‘ کچا جیل روڈ کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ باجالائن‘ گڑھی شاہو‘گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول کینٹ‘ گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ شاہرااہِ ایوان تجارت المعراج سکول‘ جاوید نگر‘ کوٹ عبدالمالک ،گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ جاوید نگر‘ کوٹ عبدالمالک کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد511تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...