مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کا فیصلہ قابل ستائش ہے،عابد چودھری

مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کا فیصلہ قابل ستائش ہے،عابد چودھری

  



لاہور (کامرس رپورٹر) استنبول چوک سے میاں میر روڈ سٹاپ تک مال روڈ کو ریڈ زون قرار دیئے جانے کا فیصلہ تاجروں کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے جس پر تاجر پنجاب حکومت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں انتظامیہ اس فیصلے پر عملدرآمد کروا کے تاجروں کی سنگین مشکلات کا ازالہ کر سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پینوراما سنٹر مال روڈ عابد مشتاق چوہدری نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ مال روڈ سے ملحقہ تجارتی مراکز آئے روز کے دھرنوں، جلسوں، جلوسوں سے راستوں کی بندش کی وجہ شدید متاثر ہوتے ہیں پنجاب حکومت لاہور ہائیکورٹ کے مال روڈ کو ریڈ زون قرار دیئے جانے کے فیصلے پر سختی سے عمل کروائے تا کہ تاجر اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...