وزیراعلیٰ پہلے پنجاب کے حالات بدلیں پھر دوسرے صوبوں کا سوچیں،اشرف بھٹی

وزیراعلیٰ پہلے پنجاب کے حالات بدلیں پھر دوسرے صوبوں کا سوچیں،اشرف بھٹی

  



لاہور( پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام سڑکوں پر اپنے جائز مطالبات منوانے کیلئے مظاہرے کررہے ہیں تو دوسری جانب پنجاب کے وزیراعلی ٰسندھ اور کے پی کی عوام کو دھوکا دینے اور انہیں سہانے خواب دکھانے میں مصروف ہیں وزیراعلیٰ پہلے لاہور اور پنجاب کے حالات کو تو بدل لیں اس کے بعد دوسرے صوبوں کی بات کریں یہاں کے ڈینگی ملازمین اپنے جائز مطالبات کے لئے سڑکوں پر رل رہے ہیں اور وزیراعلیٰ نیو یارک اور پیرس کے لوگوں کو خواب دکھانے میں مصروف ہیں ۔وہ اپنے حلقہ انتخاب میں ووٹرز سے گفتگو کررہے تھے۔

محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ لو ٹ مار کی کمائی بچانے کیلئے معاہدہ کرکے جدہ بھاگ جانے والے اب کس منہ سے ڈٹ جانے کی باتیں کررہے ہیں اعلیٰ عدالتیں کرپشن کا ناسور ختم کرنے کیلئے اپنے فیصلوں سے تاریخ رقم کررہی ہیں ، چور اور لٹیرے اس کو انتقام کا نام دیکر خود کو دودھ کا دھلا ہوا ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہپنجاب حکومت کمیشن مافیا کا روپ دھار چکی ہے ، ہر منصوبے میں کمیشن پنجا ب حکومت کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے ،گلیوں، سڑکوں کی تعمیر اور واٹر فلٹرز سے لیکر اورنج ٹرین جیسے میگا پراجیکٹس تک ہر شعبے میں لوٹ مار کی کمائی میں حصہ وصول کرنے والے جلد بے نقاب ہوں گے ، حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام بد حالی کا شکار ہو رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...