نظریہ پاکستان ملکی سلامتی،استحکام اور بقاء کا ضامن ہے،ذکر اللہ مجاہد

نظریہ پاکستان ملکی سلامتی،استحکام اور بقاء کا ضامن ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی ، استحکام اور بقا کا ضامن پاکستان کا نظریہ ہے ۔ ایم ایم کے پلیٹ فارم سے پاکستان کے نظریے کے خلاف قوتوں سے جنگ کریں گے ۔ کل 25 اپریل بروز بدھ کو ایم ایم اے لاہور کی باڈی اور عہدیداران کا اعلان کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے یوسی 112 منصورہ میں تنظیمی دورہ کے موقع پر ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، امیر یوسی شیخ نعیم ، قیم زون نثار احمد عابد ، عبداللہ بٹ ، عبدالواحد چوہدری ، مولانا فضل اکبر ، سہیل شیخ ، ضیاء احمد ، نوید الرحمن علوی و دیگر موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ دینی قوتوں کا اتحادملک میں کرپشن فری اور اسلامی و خوشحال پاکستان کا پیش خیمہ اورملک و قوم کے لیے روشن اورتابناک مستقبل کی نوید ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہایم ایم اے ملک سے فقہی ، گروہی اور نسلی تعصبات کا خاتمہ کرکے اسلامی نظام نافذ کرے گی ۔ مغربی بے حیائی کے کلچر کے مقابلے میں اسلامی کلچر کو عام کرے گی ، امریکی و مغربی حکمرانوں کو خوش کرنے کی بجائے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کی پیروی کو یقینی بنائے گی