دنیا بھر میں سالانہ 50کروڑ افراد ملیر یا میں مبتلا ہوتے ہیں،حکیم احمد سلیمی

دنیا بھر میں سالانہ 50کروڑ افراد ملیر یا میں مبتلا ہوتے ہیں،حکیم احمد سلیمی

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام ملیر یا سے بچاؤ کے عالمی دن کے حوالے سے مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی جس میں ملیریا بخار ، اسباب ، علامت اور علاج کے موضوع پر اظہار خیال کیا گیا - اس تقریب کی صدارت پروفیسروید جمیل خا ن نے کی جبکہ صدر پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن حکیم محمد جاوید رسول نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی - دیگر احباب میں پروفیسرحکیم محمد احمد سلیمی ،پروفیسر حکیم سید عمران فیاض ،حکیم محمد افضل میو ، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم محمد عیسی نذیری ، حکیم ڈاکٹر عمر فاروق گوندل، حکیم مدثر سواتی، حکیم محمد ابو بکر اور حکیم وحید الحسن چشتی شامل تھے - حکیم محمد احمد سلیمی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے ایک جائزہ کے مطابق تقریباً دنیا کی نصف آبادی خاص طور پر کم آمدنی والے ممالک ملیریا کے خطرے سے دوچار ہیں اورہر سال50 کروڑ سے زائد افرادملیریا میں مبتلا ہوتے ہیں اور ایک ملین یعنی 10 لاکھ افراد اس بخار کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتے ہیں ۔پروفیسر حکیم سید عمران فیاض نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ ملیریا ایک متعدی بخار ہے جو ’’انافلیس‘‘ نامی مچھر کی مادہ کے کاٹنے سے پیدا ہوتا ہے۔اس میں بخار چڑھنے سے پہلے طبیعت سست اور بوجھل ہوجاتی ہے۔بدن میں تھکن محسوس ہوتی ہے۔بار بار پیاس لگتی ہے۔شدید سردی لگتی ہے اور پیشاب کی رنگت ہلکی زرد رنگ کی ہوتی ہے پہلے پیشانی پھر تمام جسم گرم ہوجاتا ہے اس کے بعد بدن جلتا ہے اور چہرہ سرخ ہوجاتاہے۔نبض کی رفتار تیز ہو جاتی ہے کرب و بے چینی اور قے و متلی ہوتی ہے گاہے ہذیان بھی ہوجاتا ہے۔ حکیم محمد افضل میو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس علاقہ میں ملیریا کی وباء عام ہوتی ہے اس علاقے کے لوگوں میں اس مرض کے خلاف کچھ قدرتی مدافعت ہوتی ہے مگر ایسے علاقوں میں باہر سے آنے والے افراد اس وباء سے نہیں بچ سکتے لہذا انہیں ضرور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیے اور حفظ ما تقدم کے تحت ملیریا سے محفوظ رکھنے والی ادویات استعمال کرلینا چاہیے۔حکیم احمد حسن نوری نے کہا کہ ملیریا سے محفوظ رہنے اور علاج کے لیے تلسی کے تازہ پتے10گرام ،سیاہ مرچ 3گرام دونوں کوباریک پیس کر چنے برابر گولیاں بنائیں۔صبح دوپہر شام ایک ایک گولی پانی کے ساتھ استعمال کریں-

حکیم

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...