ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے معیشت کا پہیہ جام کر دیا،عمران بشیر

ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے معیشت کا پہیہ جام کر دیا،عمران بشیر

  



لاہور(کامرس رپورٹر) پاک چائنہ ٹریڈرز ایسویسی ایشن کے چیئرمین عمران بشیر نے کہاہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ملکی معیشت کا پہیہ جام کردیا ہے ۔ روپے کی قدر میں کمی مہنگائی کا نیا طوفان لے کر آئی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ا ن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں اور ناتجربہ کار اقتصادی ماہرین نے ملکی معیشت کی لٹیا ڈبو دی ہے ۔ حکومت اقتصادی ماہرین کی ہنگامی بنیادوں پر معاونت لے کر روپے کی قدر کو مستحکم کرے تاکہ درآمدات اور برآمدات کا کاروبا کرنے والا تاجر طبقہ اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکے ۔

عمران

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...