فضائیہ ہاؤسنگ گوجرانوالہ ٹاؤن پلاننگ کی شاہکار سکیم ہے : ایئر مارشل عرفان احمد

فضائیہ ہاؤسنگ گوجرانوالہ ٹاؤن پلاننگ کی شاہکار سکیم ہے : ایئر مارشل عرفان ...

  



گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) فضائیہ ہاؤسنگ گوجرانوالہ شہر کے سب سے پرفضائیہ مقام پر واقع اوربہترین ٹاؤن پلاننگ کا شاہکارسکیم ہے جہاں فیلکن کمرشل کے قبضہ کا آغاز کردیاگیاہے اورجلد ہی گوجرانوالہ کے علاوہ لاہور، اسلام آباد اورکراچی میں بھی ٹرانسفرکی سہولت فراہم کردی جائے گی۔یہ اعلان پی اے ایف سنٹرل اےئرکمانڈ کے اےئرآفیسرکمانڈنگ اےئرمارشل عرفان احمد (ستارہ امتیازملٹری)نے گذشتہ روز فضائیہ ہاؤسنگ میں جامع مسجد اورفیلکن کمرشل کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ چیف آف اےئرسٹاف ہاؤسنگ اینڈ پراجیکٹس اےئرکموڈورعبداللہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر سنٹر اےئرکموڈور فاروق بخاری، چیف ایگزیکٹو سمحان گروپ کیپٹن (ر) سلیم حنیف ،ایم ڈی فضائیہ ہاؤسنگ گوجرانوالہ اےئرکموڈور(ر) اختر عباس رضوی اور شیرازخان سمیت عمائدین شہر ، رئیل اسٹیٹ ڈیلرز اورممبران بڑی تعداد میں موجودتھے۔ اےئرمارشل عرفان احمد نے کہاکہ عہد کی پاسدارہماری روایت رہی ہے اورفضائیہ ہاؤسنگ گوجرانوالہ میں 500ایکڑ رقبہ پر ترقیاتی کاموں کے ازسرنو آغاز کرکے اسے ریکارڈ مدت میں مکمل کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ بہترین رہائشی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہم تعلیم اورصحت کیلئے بھی مثالی پراجیکٹس بنائیں گے کیونکہ فضائیہ کے تمام پراجیکٹس میں منافع کے حصول کی بجائے ممبران کی فلاح وبہبودکو مقدم رکھاجاتاہے۔اس موقع پر اےئرمارشل عرفان احمد کو یادگاری شیلڈ جبکہ مہمان خصوصی نے منتظمین کو سووینرپیش کئے۔

فضائیہ

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...