لاہوریونیورسٹی کے زیراہتمام یوسی 247 کاہنہ میں ایک روزہ مفت آئی کیمپ

لاہوریونیورسٹی کے زیراہتمام یوسی 247 کاہنہ میں ایک روزہ مفت آئی کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن)کمپری ہینسوآئی کیئرپروگرام لاہوریونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے زیراہتمام یونین کونسل 247کاہنہ میں میں ایک روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقادکیا گیا،مفت آئی کیمپ بسم اللہ فری ڈسپنسری کی طرف سے لگایا گیا جس میں 350سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا،مریضوں کو مفت آئی ڈراپس اورنزدیک نطرکی عینکیں بھی دی گئیں۔ آئی کیمپ زیرنگرانی ڈاکٹرمحمدعدنان منعقد ہوا،جبکہ میاں کاشف خادم،ایم اے تبسم،غلام مصطفی بھٹی ، مرزا ابرار بیگ ،سیدصدا حسین کاظمی ،عثمان بیگ ،علی رضا،عثمان نے خصوصی شرکت کی،،کیمپ میں کمپری ہینسوآئی کیئر پروگرام لاہوریونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر ظفر، ڈاکٹر پرویز دریز رحمن ، ڈاکٹر خضر بشیر ، ڈاکٹر احتشام الحق،ڈاکٹرفداحسین،ڈاکٹرمیمونہاعجاز،ڈاکٹررمشائادریس نے سینکڑوں مریضوں کا کمپیوٹرائزڈ معائنہ کیااور مریضوں کو فری عینکیں اور آئی ڈراپس بھی دیئے گئے۔اس موقع پر شرکاء کیمپ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمدعدنان نے کہا کہ ایسے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد ناگزیر ہے تاکہ شہریوں کومفت طبی سہولیات میسر آسکیں۔ دکھی مجبور اور بے سہارا افراد کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے جس کی انجام دہی کیلئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔#/s#