پاکستان کے ماہرِ طبیب ڈاکٹر بشارت جذبی کیلئے لائف ٹائم ایوارڈ

پاکستان کے ماہرِ طبیب ڈاکٹر بشارت جذبی کیلئے لائف ٹائم ایوارڈ

  



لاہور(پ ر) نظریہء پاکستان کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سینئر ممبر اور صدرِ پاکستان کے مشیرِ صحت ڈاکٹر بشارت جذبی کو کینساس سٹی میں عظیم الشان تقریب میں لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنڈنٹس آف نارتھ امریکہ کیجانب سے پیش کیا گیایہ ایوارڈ ڈاکٹر جذبی کی پیڈیاٹرکس اوٹولیرنگالوجی کے شعبہ میں خدمات کا اعتراف ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر بشارت جذبی نے اپنے خطاب میں ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنڈنٹس آف نارتھ امریکہ کا اس عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کی صحت سے متعلق امور پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر حبیبہ حیدر ،صدر ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنڈنٹس آف نارتھ امریکہ نے ڈاکٹر بشارت جذبی کو چلڈرنز مرسی ہاسپٹل (امریکہ کا چوٹی کا ہسپتال) اور ٹرومین میڈیکل سینٹر کے قیام کیلئے ان کی بے لوث اور مخلص کاوشوں کے نتیجے میں ناصرف ایوارڈ بلکہ اس پروقار تقریب سے خطاب کیلئے بھی ڈاکٹر صاحب سے درخواست کی جو انہوں نے بڑی خندہ پیشانی سے قبول کر لی۔ڈاکٹر بشارت جذبی پیڈیاٹرکس اوٹولیرنگالوجی ،ENT سرجری اور تکنیک پر لاتعداد کتب کے مصنف بھی ہیں۔

ڈاکٹر بشارت جذبی نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں عالمی ادارہء صحت، اور دیگر طبی اداروں کیلئے امریکہ، پاکستان، جینیوا، سوئٹزر لینڈمیں خدمات سرانجام دیں۔اس پرشکوہ تقریب میں امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز اور ان کی فیملیز کیساتھ کنساس سٹی کے نامور طبی ماہرین نے بھرپور شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...