26سالہ نوجوان نے بیوی کی ناراضگی سے دلبرداشتہ ہو کر پھانسی لے لی

26سالہ نوجوان نے بیوی کی ناراضگی سے دلبرداشتہ ہو کر پھانسی لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)کوٹ لکھپت کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے پھندے سے لٹک کر پھانسی لے لی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم سے انکار پر قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقے چونگی امرسدھو بازار کے رہائشی 26سالہ علی وقاص نے چند سال قبل گونگی، بہری لڑکی سے شادی کی تھی جو کہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی جس کو اس نے منانے کی متعدد بار کو شش کی گزشتہ روزعلی وقاص نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی رشتہ داروں نے آر دیکھا تو اس کی لاش پنکھے سے جھول رہی تھی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا جسے بعد ازاں ورثا کی جانب سے پورسٹمارٹم سے انکار پر قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ان کے حوالے کر دی ۔

مزید :

علاقائی -