کاہنہ : موٹر سائیکل چور آڑوگینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار

کاہنہ : موٹر سائیکل چور آڑوگینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاہنہ (نامہ نگار)کاہنہ،نشتر کالونی کے علاقہ سے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ سمیت تین گرفتار۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 6موٹر سائیکلیں اور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ چوکی سبزی منڈی کے علاقہ سے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چورآڑو گینگ کے سرغنہ شہروز عرف آڑو کو اس کے دو ساتھیوں پرویز اور وقار سمیت گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے چوری شدہ 6موٹر سائیکلیں اور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیااور ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

مزید :

علاقائی -