لین دین کا تنازع ، 2دوستوں نے فائرنگ کر کے جگری یار کو موت کے گھاٹ اتار دیا

لین دین کا تنازع ، 2دوستوں نے فائرنگ کر کے جگری یار کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  



لاہور(خبرنگار)گجر پورہ کے علاقے میں لین دین کے تنازع پردو دوستوں نے جگری دوست کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتاردیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گجر پورہ کے علاقے کوٹ خواجہ سعید کے رہائشی 45سالہ غلام ربانی کی محلے داراللہ دتہ اور باسط کے ساتھ کئی سالوں سے دوستی چلی آرہی تھی اور غلام ربانی نے اپنے دونوں دوستوں اللہ دتہ اور باسط سے اڑھائی لاکھ روپے لینے تھے۔ جس کا اس نیمتعدد بار ان سے تقاضا کیا مگر انہوں نے اس کے پیسے واپس نہ کیے گزشتہ روز پیسوں کا تقاضا کرنے پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس پر باسط اور اللہ دتہ نے غلام ربانی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش و قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے مقتول کی بیوی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی