منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

  



لاہور (کرائم رپورٹر)ا ے این ایف نے کاروائی کرتے ہوئے ائیرپورٹ پر بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے محسن ضیاء نامی ملزم کو حراست میں لے کر 9کلو 200گرام ہئیروئن جو کہ کپڑے میں جذب کر کے اٹلی لے جار ہا تھا۔ اے این ایف نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے یہ کوشش ناکام بنا تے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلو م مقام پر منتقل کردیا۔بتایا گیاہے کہ ملزم گجرات کا رہائشی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...