شاہدرہ: گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے بہو پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی

شاہدرہ: گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے بہو پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی

  



لاہور(خبرنگار) شاہدرہ کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے نئی نویلی دلہن پر تیل چھڑ کر آگ لگا دی۔ جس کے باعث وہ بری طرح جھلس گئی۔ بتایا گیا ہے کہ معراج پارک کے رہائشی شمروز خاں کی چند ماہ قبل 24 سالہ فوزیہ سے شادی ہوئی اورشادی کے چند روز بعد شمروز بیرون ملک چلا گیا۔ فوزیہ اور اس کی ساس کا گھر کے خرچہ پر اکثر جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز ساس اور بہبو کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر ساس، سسر اور جیٹھ نے مبینہ طو رپر فوزیہ پر تیل چھڑک کرآگ لگا دی۔ جس کے باعث فوزیہ جھلس کر شدیدزخمی ہو گئی ۔ اسے تشویشناک حالت میں میو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق اصل بات تفتیش کے دوران کے سامنے آئے گی کہ 24 سالہ فوزیہ نے تیل چھڑک کر خود اپنے آپ کو آگ لگائی یا سسرالیوں نے تیل چھڑ کر آگ لگائی ہے۔

مزید : علاقائی