منشیات کیس:غیر ملکی ملزمہ پر فرد جرم عائد‘ آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کے گواہ طلب

منشیات کیس:غیر ملکی ملزمہ پر فرد جرم عائد‘ آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کے گواہ ...

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیر ملکی ملزمہ ٹریز اہلسکوواکو پیش کیا گیا۔ملزمہ ہاتھ میں گھر والوں کا خط پکڑے دوران سماعت مسکراتی رہی جبکہ عدالت نے ملزمہ پر گزشتہ روزفرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پراسکیوشن کے گواہان کو 4مئی کوطلب کرلیا ہے۔ملزمہ ٹریزا ہلسکووا کو کسٹم حکام نے ساڑھے 8کلو ہیروئن سمگل کرتے ہوئے لاہورایئر پورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

،غیر ملکی ماڈل اور اس کے ساتھی ملزم شعیب حفیظ کو جیل سے ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر چودھری کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت نے غیر ملکی ملزمہ پر منشیات سمگلنگ کیس میں فرد جرم عائد کر دی جبکہ ملزمہ نے تمام الزمات کو مسترد کر دیا۔

مزید : علاقائی


loading...