جنوبی چھاؤنی : 600 روپے کے تنازع پر دو کمسن بچوں کا باپ قتل

جنوبی چھاؤنی : 600 روپے کے تنازع پر دو کمسن بچوں کا باپ قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں ایک نوجوان نے 600 روپے کے تنازع پر دو کم سن بچوں کے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ بیدیاں روڈ کینٹ کا رہائشی محمد اظہر محنت مزدوری کرتا تھا اور دو کم سن بچوں کا باپ تھا۔ اس کا ایک محلے دار لطیف کے ساتھ 600 روپے کالین دین چل رہا تھا، جس پر متعدد بار چپقلش بھی ہوئی ۔ گزشتہ روز آمنا سامنا ہونے پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا جس پر لطیف نے محنت کش محمد اظہر کے نازک حصوں پر ٹانگیں مار مار کر اسے ادھ موا بنای دیا جس پر محمد اظہر کی حالت غیر ہو گئی اور موقع پر اس نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ واقعہ پر راہ گیروں نے ملزم لطیف کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے لاش مردہ خانہ میں جمع کروا کر مقتول کے بڑے بھائی مظہرعلی کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -