مختلف علاقوں میں چھاپے،پتنگ باز، جواری منشیات فروش گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران ایک پتنگ باز، 3جواری اور ایک منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ سے پتنگ باز گرفتار ،پولیس نے ملزم گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے پتنگ بازی کا سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ فیکٹری ایر یا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمران کوپتنگ بازی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور کی چرخی برآمد کرکے قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔باٹا پور کے علاقہ میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 3جواریے گرفتار ،پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی رقم اور دیگر سامان برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ باٹا پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مارتے ہوئے ملزمان افضل ،اکرم اور اللہ دتہ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے پولیس نے داؤ پر لگی ہوئی ہزاروں روپے کی نقدی ،تاش اور موبائلزبرآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ہربنس پورہ اور ہڈیارہ کے علاقوں سے منشیات فروش گرفتار ،پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے منشیات برآمد کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کرلیا۔ ہربنس پورہ پولیس نے سلیم نامی منشیات فروش کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 200گرام چرس جبکہ ہڈیارہ پولیس نے کاروائی کے دوران اشرف نامی منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 20گرام چرس برآمد کرلی۔پولیس نے پکڑے جانے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کرلیا۔160