ہیئر:12سالہ بچے سے نشہ آور چیز کھلا کر 5افرادکی اجتماعی بد اخلاقی

ہیئر:12سالہ بچے سے نشہ آور چیز کھلا کر 5افرادکی اجتماعی بد اخلاقی

  



کاہنہ(نامہ نگار)تھانہ ہیئر کے علاقے میں12 سالہ بچے کو نشہ آور چیز کِھلا کر پانچ افراد نے اجتماعی بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔اہلِ محلہ نے پانچ میں سے تین ملزمان کوموقع سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ایک کو پولیس نے مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر تھانے سے فرار کروا دیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ہیئر کے علاقے موضع راجہ بولا میں پانچ افراد نے مبینہ طور پر اسی گاؤں کے رہائشی12سالہ بچے طیب کو نشہ آور چیز کھلا کرملزمان اقبال ،نعمان،جنوں اور عمران نے طیب کو ملزم محمدالیاس جو کہ موضع گورو مانگٹ کا رہائشی ہے کے مکان پرلے جاکراس کو کو ئی نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی بد اخلاقی کا نشانہ بنایا ۔جس پر طیب کی حالت غیر ہوگئی اہلِ محلہ نے شک پڑنے پر مکان کو گھیر لیا اور تین ملزمان الیا س ،اقبال اور جنوں کو موقع سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر کے طیب کوطبی امداد کے لیے نواز شریف ہسپتال بھجوا دیا۔تھا نہ ہیئر پولیس نے طیب کے والد خورشید احمد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف اجتماعیبد اخلاقی کا مقدمہ درج کرلیا ۔دو ملزمان نعمان او ر عمران پسٹل لہراتے اور لوگوں کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے ۔ اہلِ علاقہ کے مطابق پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم الیاس ایس ایچ او تھانہ ہیئر افضل سندھو کے کارِ خواص سرفراز ڈوگرکانسٹیبل کے ساتھ ملکرعلاقے میں منشیات کے دھندے میں ملوث تھا اسی لیے اس کو تھانے سے فرار کروایا گیا ۔

Back t

مزید : علاقائی