فیملی و سول کورٹس‘ طلاق کیلئے دعوے دائر کرنے کی شرح میں اضافہ

فیملی و سول کورٹس‘ طلاق کیلئے دعوے دائر کرنے کی شرح میں اضافہ

  



لاہور(نامہ نگار)فیملی سول عدالتوں میں طلاق کے حصول کے لئے دعوے دائرکرنے کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ،ایک ہفتے میں تقریباً100خواتین نے دعوے دائر کردیئے ،جبکہ50خواتین کے حق میں ڈگریاں بھی جاری کردی گئی ہیں ۔عدالتوں نے جاری کی گئی ڈگریوں میں قراردیا کہ زندگی کے نئے سفرمیں جلدبازی کی بجائے والدین کی مرضی شامل کرنابہت ضروری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال یکم جنوری سے یکم نومبرتک اڑھائی ہزارطلاق کے دعوے دائرکئے گئے تھے،ان خواتین میں زیادہ تروہ تھیں جنہوں نے والدین کی مرضی کے خلاف شادیاں کی تھیں۔

اس حوالے سے وکلاء مدثر چودھری، مرزاحسیب اسامہ ،مجتبیٰ چودھری کا مزید کہنا ہے کہ فیملی سول عدالتوں میں روزانہ کی بنیادپر3سے 5طلاق کے دعوے دائر ہوناتشویشناک ہے۔ایسی صورتحال میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ وہ جلدبازی کی روش کوترک کردیں۔

مزید : علاقائی