بیوی کی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنیوالے ملزم کو اپنی صفائی میں گواہ پیش کرنے کا حکم

بیوی کی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنیوالے ملزم کو اپنی صفائی میں گواہ پیش کرنے ...

  



لاہور(نامہ نگار)تعلقات خراب ہونے پربیوی کی قابل اعتراض تصاویر فیس بک پر اپ لوڈکرنے والے ملزم کے خلاف کیس کی سماعت آج 25اپریل تک ملتوی ، عدالت نے ملزم کو اپنی صفائی میں گواہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

ملزم راجہ عبید الرحمان کے خلاف اس کی بیوی عارفہ ناز کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کیا جس کے مطابق ملزم نے ملازمت کا جھانسہ دے کر عارفہ ناز سے تعلقات قائم کئے، بعد ازاں شادی کر کے قابل اعتراض تصاویر بنائیں، تعلقات خراب ہو نے کے بعد ملزم سعودی عرب چلا گیا اور تمام تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کر دیں۔ خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے حکام ملزم کو انٹرپول کی مدد سے سعود ی عرب سے گرفتار کرکے واپس لائے، ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل ٹرائل کی کارروائی ملتوی کر تے ہوئے ملزم کو اپنی صفائی میں گواہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...