روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام گوادر ایکسپو اینڈ ٹریڈ کانفرنس اختتام پذیر

روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام گوادر ایکسپو اینڈ ٹریڈ کانفرنس اختتام پذیر

  



لاہور(اسد اقبال)روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ پاکستان گوادر ایکسپواینڈ ٹر یڈ کانفرنس 2018منگل کی شب رنگ و سرکی بہار اور دلکش نغموں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی ۔اس کانفرنس میں روزنامہ پاکستان کے ساتھ ملک کے ممتاز اداروں اور کمپنیوں سٹی 42،چینل 24، گوادر سنٹرل ، گوادر انڈس سٹی ، کراؤن سٹی گوادر ، ماڈل ٹاؤ ن گوادر ، الغنی ہاؤسنگ سکیم گوادر ، گوادر جیم،ائیر پور ٹ ایونیو سیالکوٹ ، گلوبیز ایو ینیو،مڈاس ، اطہر مارکیٹنگ ، سٹار مارکیٹنگ ، گالف سٹی ، سویرا سٹی ، فائیو بی مارکیٹنگ ، رائل گارڈنز ، وائٹ پر ل گوادر ، ایوان ، پی ٹی بی اے ، ای کوریڈور ، ای پراپرٹی سمیت کا اشتراک شامل تھا ۔اس بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز پیر کی صبح دس بجے تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔پنجاب کے گورنر رفیق رجوانہ نے کانفرنس کا افتتاح کیاجبکہ افتتاحی تقریب کی صدارت روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الر حمن شامی نے کی ۔اس موقع پر روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹرعمر شامی ،گروپ ایڈیٹر کوارڈینیشن ایثار رانا ، وزیر اعلی پنجاب کے مشیر رانا محمد ارشد،سٹی 42کے ایڈیٹرنوید چوہدری ،وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے ٹریڈرز محمد علی میاں،فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے کنوینئر رحمت اللہ جاوید، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر فلاحت عمران ، فاؤ نڈر چیئر مین ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم،پاکستان فلو ر ملز ایسو سی ایشن کے گروپ لیڈر و سابق چیئر مین عاصم رضا، پاکستان وناسپتی مینوفیکچرز ایسو سی ایشن کے رہنماء محمد وحید چوہدری اسٹیج پر رونق افروز تھے جبکہ مختلف قومی اداروں اور فلاحی تنظیموں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور شہر کے سر کردہ افراد سمیت بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے افتتاحی تقریب میں شر کت کی ۔معروف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔گورنر پنجاب نے کانفرنس کے منتظمین کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا جہاں معروف ڈویلپرز ،پراپرٹی ڈیلرز اور اداروں نے اپنے اپنے سٹالز بڑے خوبصورت انداز میں سجا رکھے تھے ۔گورنر پنجاب نے گوادر کے حوالے سے کامیاب ایکسپوکے انعقاد پر روزنامہ پاکستان اور اشتراکی اداروں کی کاوش کو نہ صر ف سراہا بلکہ یہاں تک کہا کہ اس کانفر نس کا انعقاد کر کے منتظمین نے سی پیک کے استحکام کی بنیاد رکھ دی ہے ۔افتتاحی تقریب کے بعد کانفرنس کے پہلے روز بلوچی برائیڈل شو کو بے حد پسند کیا گیا اور جیسے ہی بلوچی لباس زیب تن کیے دلہنیں ریمپ پر آتیں شرکاء کھڑے ہو کر پر جوش انداز میں تالیاں بجا کر انھیں داد دیتے ۔اس موقع پر شر کاء کی بڑی تعداد اسٹیج کے سامنے آ کر والہانہ انداز میں رقص کر تی اور جھومتی دکھائی دی۔تقریب کی سب سے خوبصورت بات بڑی تعداد میں فیملیز کی شر کت تھی ۔شہر کے پوش علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اہل خانہ سمیت دن بھر نمائش کی رونق کو بڑھائے رکھا ۔کینیڈا سے آئے ہوئے شاہ انٹر ٹینمنٹ کے خصوصی وفد کی جانب سے شام کو ایک دلکش اور رنگا رنگ میو زک شو کا اہتمام کیا گیا۔منتظم اعلی ناصر شاہ کی سر براہی میں شازیہ منظورسمیت ملک کے ممتاز فن کاروں نے اپنے اپنے فن کا جادو جگایا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن )تاجر ونگ لاہورکے چیئر مین بابر محمود ، ہال روڈ کے قائم مقا م صدر سلیم بھٹی ، ارجمند مقصو د ، معظم علی خان ،آغا ذوالفقار نے خصوصی طورپر تقریب میں شرکت کی۔ ایکسپو کے دوسرے روز گیارہ بجے دن ایک اور خوبصورت برائیڈل و میوزک شو کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف صو بوں کی دلہنوں کی تیاری سمیت مختلف ثقافتی رنگ پیش کیے گئے۔ میو زیکل شو،بلو چی مصنوعات کی نمائش ،ملبو سات کی آرائش و سجاوٹ بھی اس دن کے اہم ایونٹس میں شامل تھے ۔ مسلم لیگ (ن )تاجر ونگ لاہورکے چیئر مین بابر محمود نے روزنامہ پاکستان کی جانب سے کامیاب گوادر ایکسپو کروانے پر چیف ایڈیٹر مجیب الر حمن شامی کو مبار کباد دی ۔انٹر نیشنل ٹر یڈ کانفرس کے دوسرے روزکا انعقاد پانچ بجے سہ پہر ہو ا۔روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الر حمن شامی نے صدارت کی۔ گوادر ایکسپواینڈ ٹر یڈ کانفرنس کے مہمان خصوصی سینیٹر بابر کوداتھے جبکہ اس موقع پر پاکستان نیشنل ریفارمز موومنٹ پاکستان کے چیئرمین بریگیڈر(ر) نادرمیر‘ احمد کمال بلوچ‘ طارق منیر، طاہر ریاض، روز نامہ پاکستان کے ایڈیٹر عمر مجیب شامی‘ روز نامہ سٹی فورٹی ٹو کے ایڈیٹر نوید چودھری،آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر خالد پرویز سمیت اہم شخصیات بھی موجو د تھیں۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی سینیٹر بابر کودا اور روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الر حمن شامی نے اعلی کارکر دگی کے حامل سٹال ہو لڈرز او ر منتظمین میں شیلڈز ، میڈلز اور انعامات بھی تقسیم کیے یو ں یہ پر وقار تقریب دو روز تک گوادر کے حوالے سے معلو مات افزاء تفصیلات اور تفریحی ایونٹس کی فراہمی کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...