گوادر معاشی گیم چینجر ،قوم کی تقدیر بدل دیگا،چوہدری شبیر

گوادر معاشی گیم چینجر ،قوم کی تقدیر بدل دیگا،چوہدری شبیر

  



لاہور(کامرس رپورٹر) روزنامہ پاکستان کی جانب سے منعقدہ دوروزہ گوادر انٹر نیشنل ایکسپو اینڈ ٹر یڈ کانفرنس2018 میں سٹال لگانے والے بلو چستان کے معروف بلڈرو ڈویلپراور الغنی ہاؤ سنگ سکیم گوادرو دبئی سٹی گوادرکے سربراہ چوہدری شبیر نے بتایا ہے کہ گوادر میں ہمار ا منصوبہ ستر فیصد مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی پر تیزی سے کام جاری ہے اور جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ گوادر معاشی گیم چینجر ثابت ہو گا جو پاکستانی قوم کی تقدیر بدلنے کے ساتھ ساتھ ملکی استحکام کا لازمی جزو بھی ثابت ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائش کے دوران پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری شبیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بہت پو ٹینشل موجو د ہے صرف اس کے استعمال کو صحیح طریقہ سے اپنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گوادر میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں دن بدن تیزی اور بوم آ رہا ہے ۔ملکی و غیر ملکی سر مایہ کاروں کا رخ سی پیک کی بدولت گوادر کی جانب ہو گیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب گوادر دنیا کے افق پر ابھرے گا اور پاکستان کی معیشت مستحکم اور کاروباری سر گر میاں پروان چڑھیں گی۔

مزید : صفحہ آخر