چار لیڈیز سوٹ ناقص کوالٹی دینے اور واپس نہ کرنے پر کھادی سٹور کینٹ کے مالک کیخلاف4,58,620روپے ہرجانے کا دعویٰ د
ائر
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں فرید کورٹ ہاؤس کے رہائشی کاشف اکرم نے چار لیڈیز سوٹ ناقص کوالٹی کے دینے اورگارنٹی کے باوجود واپس نہ کرنے پر کھادی سٹور کینٹ کے مالک کے خلاف 4لاکھ 58ہزار 620روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔
فاضل جج نے دعویٰ کوابتدائی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو 5مئی کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔