کینٹ میں میڈیکل سٹور سے جعلی انجکشن برآمد،مالک سمیت دو ملزم گرفتار

کینٹ میں میڈیکل سٹور سے جعلی انجکشن برآمد،مالک سمیت دو ملزم گرفتار

  



لاہور(خبرنگار) ایف آئی اے کی ایک ٹیم نے کینٹ کے علاقہ میں ایک میڈیکل سٹور پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں جعلی انجکشن تینزو قبضہ میں لے لیے ہیں اور میڈیکل سٹور کے مالک سمیت دوافراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ صد ر کینٹ کے قریب ایک میڈیکل سٹور پر بڑی مقدار میں جان بچانے والے جعلی انجکشن تینزو موجود ہیں، جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھا پہ مار کر وہاں سے بھاری مقدار میں جعلی انجکشن تینزو قبضہ میں لے لیے ہیں اور میڈیکل سٹور کے مالک سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 56/2018درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...