گرمی کی شدت سے قبل ہی لیسکو کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا

گرمی کی شدت سے قبل ہی لیسکو کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا

  



لاہور )کامرس رپورٹر(گرمی کی شدت سے قبل ہی لیسکو کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا ۔ گزشتہ روز لیسکو کے شالیمار گرڈٹو میں ٹرانسفارمرز میں آگ لگ گئی جس سے لیسکو کو سات کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ۔ گرڈمیں آگ لگنے جانے سے بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا ۔ بعد ازاں اس گرڈ سے منسلک علاقوں کو دیگر گرڈ سے بجلی کی فراہمی شروع کی گئی ۔ لیسکو کے انجینئرز نے بحالی کا کام شروع کر دیا ہے دوسری جانب ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں مزید اضافہ ہو گیا جس کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ ہو گیا ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھ جانے کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ روز شہروں میں اٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ دوسری جانب وزارت بجلی و پانی کی جانب سے ایک بار پھر دعوی کیا گیا ہے کہ صرف لاسسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...