شہبازشریف کے داماد علی عمران نیب میں پیش ہوگئے

شہبازشریف کے داماد علی عمران نیب میں پیش ہوگئے

  



ؒ ٓلاہور(خبرنگار)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد علی عمران نیب لاہور میں پیش ہوگئے ۔نیب کی ٹیم نے ان سے صاف پانی کرپشن کیس اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی ۔علی عمران نے دو گھنٹے تک نیب انوسٹی گیشن ٹیم کے سوالات کے جواب دئیے جس کے بعد انہیں واپس جانے کی اجازت دیدی گئی ۔نیب ذرائع کے مطابق علی عمران کے خلاف صاف پانی کرپشن کیس اور پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کرپشن کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔نیب نے علی عمران سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی ۔نیب لاہور نے علی عمران کے متعدد اثاثوں اور جائیداد بارے بھی تفتیش کی، جن میں گلبرگ میں واقع پراپرٹی پلاٹ نمبر 99اور 100بی ون ، ایم ایم عالم روڈ اور گلبرگ میں واقع علی عمران کے کئی منزلہ پلازے اور دوسری جائیداد کی تفصیلات شامل ہیں ۔علی عمران نیب لاہور کے افسران کے سوالوں کے دوگھنٹے تک جواب دیتے رہے ۔نیب ذرائع کا کہناہے کہ نیب علی عمران کو دوبارہ طلب کرکے تحقیقات کا سلسلہ آگے بڑھائے گا ۔

مزید : صفحہ آخر