قصور، عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے مزید10افراد گرفتار

قصور، عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے مزید10افراد گرفتار

  



قصور(بیورورپورٹ)قصور پولیس نے عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے10افراد مزید گرفتار کر لیے۔تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے سابق وزیر اعظم کو تاحیات نااہلی کے فیصلے کے خلاف ارکان اسمبلی سمیت دیگر مسلم لیگیوں نے عدلیہ مخالف ریلی نکالی جس پر پولیس تھانہ اے ڈویژن نے ارکان اسمبلی، چےئرمین بلدیہ، چےئرمین بیت المال، وائس چےئرمین مارکیٹ کمیٹی 60نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے سول جج علاقہ مجسٹریٹ عادل سرور سیال کی عدالت میں پیش کیا ۔عدالت نے تمام ملزمان کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کر لی تھی۔ بعد ازاں قصور پولیس نے انہی ملزمان کے خلاف درج مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کرکے 17ملزمان کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد علی کے سامنے پیش کیا تو عدالت نے ملزمان کو5روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کر دیا ۔گذشتہ روز پولیس نے اسی مقدمہ میں مزید10افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید گرفتار

مزید : صفحہ آخر