ہائر ایجو کیشن کے 671ملازمین کی درخواستوں پر سیکرٹریز ایچ ای و فنانس سے جواب طلب

ہائر ایجو کیشن کے 671ملازمین کی درخواستوں پر سیکرٹریز ایچ ای و فنانس سے جواب ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے ہائیر ایجوکیشن کے 671 ملازمین کی درخواستوں پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری فنانس سے جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس شجاعت علی خان نے ظفرعباس سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ، جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے2002 ء سے 2005 ء تک ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کنٹریکٹ پر ملازمت کی، 2005 ء میں انہیں مستقل کردیا گیا اور اس کے بعد 2013 ء میں دوبار کنٹریکٹ پر لگا دیا گیا،اس دوران جو مراعات دی گئی تھیں وہ واپس لے لی گئیں،جو تنخواہ مستقل ملازمت میں دی جارہی تھی وہ بھی واپس لے لی گئی، کنٹریکٹ کی تنخواہ میں بھی کٹوتی کی جارہی ہے، درخوست میں تمام ملازمین کو ریگولر کرنے اور تنخواہ میں کٹوتی روکنے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...