پی ٹی آئی، پی اے ٹی آزادی مارچ کیخلاف توہین عدالت کیس‘ حکومت و دیگر مدعا علیہان سے جواب طلب

پی ٹی آئی، پی اے ٹی آزادی مارچ کیخلاف توہین عدالت کیس‘ حکومت و دیگر مدعا ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے آزادی مارچ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 30اپریل تک ملتوی ہوگئی ،عدالت نے حکومت اوردیگرمدعاعلیہان سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔درخواست گزار اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اس کیس میں ساڑھے تین سال سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، لاہور ہائی کورٹ نے دونوں جماعتوں کو 2014ء میں مارچ اور دھرنے سے روکاتھا، عدالتی حکم کے باوجود مارچ اور اسلام آباد میں دھرنا توہین عدالت ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...