ہاں اکتوبر میں ولادت متوقع ہے ثانیہ مرزا کے والد کی بھی تصدیق
حیدرآباد(آئی این پی)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد اور کوچ عمران مرزا نے کہا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں رواں سال اکتوبر میں بچے کی ولادت متوقع ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ کے والد نے تصدیق کی ہے کہ ان کی بیٹی امید سے ہیں۔بھارتی میڈیا نے خبر کی تصدیق براہ راست ثانیہ مرزا کے والد سے کی ہے ،31سالہ ٹینس اسٹار کے والد نے پرمسرت اطلاع کے بارے میں ہاں کہا ہے۔