ہائیکورٹ سلیکشن کمیٹی کوسول جج عہدہ کے نابینا امیدوار کا دوبارہ انٹرویوکرنے کی ہدایت

ہائیکورٹ سلیکشن کمیٹی کوسول جج عہدہ کے نابینا امیدوار کا دوبارہ انٹرویوکرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثارنے لاہور ہائیکورٹ کی سلیکشن کمیٹی کوسول جج کے عہدہ کے نابینا امیدوار یوسف سلیم کا دوبارہ انٹرویو کرنے کی ہدایت کر دی ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سول ججوں کی بھرتی کے لئے بصارت سے محروم امیدوار یوسف سلیم کی اپیل پر نوٹس لے کر یہ حکم جاری کیا ۔ یوسف سلیم سول ججوں کے لئے ہونے والے تحریری امتحان کو پاس کر چکے تھے مگر انہیں انٹرویو میں فیل کر دیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -