سن رائززحیدرآبادکے فاسٹ باؤلربلی سٹانکل ان فٹ

سن رائززحیدرآبادکے فاسٹ باؤلربلی سٹانکل ان فٹ

  



ممبئی(نیٹ نیوز)سن رائززحیدرآبادکے فاسٹ باؤلربلی سٹانکل ان فٹ ہوکرانڈین پریمیئرلیگ سے باہرہوگئے۔آسٹریلین باؤلر چنائی سپر کنگز کیخلاف میچ کے دوران انگلی پر گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے۔وہ مزید علاج کیلئے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔بھارت اور آسٹریلیاکے آرتھوپیڈک سرجنز نے فاسٹ باؤلرکو آئی پی ایل کے بقیہ میچزنہ کھیلنے ہدایت کی ہے۔بلی کے دائیں ہاتھ کی انگلی کی انجری شدید نوعیت کی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کاکہاہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی