توہین عدالت: رجسٹرار پی ایم ڈی سی26 اپریل کوہائی کورٹ طلب

توہین عدالت: رجسٹرار پی ایم ڈی سی26 اپریل کوہائی کورٹ طلب

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر رجسٹرار پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو 26 اپریل کوپیش ہونے کا حکم جاری کردیا ہے ۔جسٹس شاہد کریم نے یہ حکم ڈاکٹر مسعود عامر کی درخواست پر جاری کیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے اس کی ڈگریوں کی رجسٹریشن نہیں کی جارہی تھی ،عدالت نے ڈگری رجسٹریشن کا حکم دیاتھامگراس عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیاجس کے باعث درخواست گزار کی گریڈ 19 میں ترقی التوا ء کا شکار ہے۔ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر رجسٹرار پی ایم ڈی سی کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

توہین عدالت

مزید : صفحہ آخر


loading...